کاشتکار جئی کی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کر لیں،ماہرین زراعت

منگل 18 ستمبر 2018 18:33

عارف والا۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جئی کی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں، جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھاری میرا اور ہموار زمین کا انتخاب کریں، اگر زمین ناہموار ہوتو اس میں ہل چلا کر ہموارکرلیں تاکہ بارش کا پانی ایک جگہ جمع نہ ہوا اور سار ا کھیت یکساں طور پر مستفید ہوسکے ،اسی طرح زمین کو تین سے چار بار ہل اورسہاگا چلاکر تیار کرلیں ،اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیجائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، ایک بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :