صدر مملکت نے ظہیر الدین بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کر لیا

منگل 18 ستمبر 2018 18:34

صدر مملکت نے ظہیر الدین بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے منگل کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے پارلیمانی امور جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی تھا، کا استعفیٰ 4 ستمبر 2018ء سے منظور کیا گیا ہے۔