پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کینیڈا جا کر لا پتہ ہو گئی

پی آئی اے حکام نے ائیر ہوسٹس سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں،ائیر ہوسٹس کو 2015ء میں فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل بھی کیا گیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 ستمبر 2018 18:32

پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کینیڈا جا کر لا پتہ ہو گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2018ء) پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کینیڈا میں جا کر غائب ہو گئی۔پی آئی اے حکام نے ائیر ہوسٹس سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔ائیر ہوسٹس کو فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر 2015ء میں معطل کر دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائیر لائنز میں کام کرنے والی ائیر ہوسٹس کینیڈا جا کر غائب ہو گئی ہے۔

ائیر ہوسٹس کا نام فریحہ مختار بتایا جا رہا ہے۔پی آئی اے حکام نے مذکورہ ائیر ہوسٹس سے متعلق انکوائری شروع کر دی ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیاہے کہ ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کے خلاف حکام نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار جمعرات کو کینیڈا میں لاپتا ہوئی۔

(جاری ہے)

ائیر ہوسٹس کے لا پتہ ہونے کی کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کا تعلق لاہور سے ہے اور پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ائیر ہوسٹس فریحہ مختار سے متعلق ایک اور خبر بھی سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کو فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر 2015ء میں معطل کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد فریحہ مختار پر انٹرنیشنل فلائٹس پر جانے پر پابندی بھی عائد تھی تاہم پابندی کے باوجود ائیرہوسٹس کینیڈا کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے میں کامیاب ہو گئی اور وہاں جا کر غائب ہو گئی۔

تاہم اب پی آئی اے حکام نے ائیر ہوسٹس سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔تحقیقات میں ہی یہ بات واضح ہو سکے گی کہ معطل ہونے کے باوجود ائیر ہوسٹس فریحہ افتخار کینیڈا کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے میں کیسے کامیاب ہوئی۔اور اس میں دیگر کون کون ملوث تھا۔