Live Updates

نیشنل انڈر 15فٹبال چمپئن شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں‘ محمد عامرجان

سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب انڈر 15بوائز کپ بھی کرایا جس سے کئی پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں

منگل 18 ستمبر 2018 19:00

نیشنل انڈر 15فٹبال چمپئن شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں‘ محمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا بڑا کھیل ہے اور پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ موجود ہے نیشنل انڈر 15فٹبال چمپئن شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں اس سے قبل سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب انڈر 15بوائز کپ بھی کرایا جس سے کئی پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پنجاب سٹیڈیم میں نیشنل انڈر 15فٹبال چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمدیارخان لودھی ، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر، قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ جے اے نوگیرا بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے ، گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ نکالنے کیلئے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ سے پنجاب تک مختلف گیمز کی چیمپئین شپ منعقد کروائی جائیں گی ، نیشنل انڈر 15فٹبال چیمپئین شپ کے انعقاد پر اس کے منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں سپورٹس بورڈ پنجاب تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر سپورٹس کی ترقی کیلئے اقدامات کرتارہے گا، اس موقع پر معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی ترقی کیلئے بھی بھر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہو، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) احمد یارخان لودھی اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق کا شکریہ ادا کیا ، میچ سے قبل مہمانوںکا کھلاڑیوںسے تعارف کروایا گیا ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق کے ساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو زبھی بنوائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات