Live Updates

عمران پی ٹی آئی نہیں اب پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، ان کی سکیورٹی پاکستان کی سیکورٹی ہے ، رحمان ملک

صدر پاکستان اور وزیراعظم کا وقت بہت قیمتی ہے، لائنوں میں کھڑے ہوکر ضیا ع نہیں کیا جا سکتا،سابق وزیر داخلہ

منگل 18 ستمبر 2018 19:06

عمران پی ٹی آئی نہیں اب پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، ان کی سکیورٹی پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اب پی ٹی آئی کے وزیراعظم نہیں بلکہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ان کی سیکیورٹی پاکستان کی سیکیورٹی ہے، صدر پاکستان اور وزیراعظم کا وقت بہت قیمتی ہے، لائنوں میں کھڑے ہوکر ضیا ع نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کیا تھا کہ وزیراعظم کا گزارہ پی ایم ہاؤس کے بغیرنہیں، رحمان ملک نے کہا کہ گورنر ہاؤسز کو ختم کرنے اور سیکیورٹی کو ختم کرنے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے، صدر پاکستان اور وزیراعظم کا وقت بہت قیمتی ہوتا ہے، یہ ٹائم پاکستان عوام کا ہے 2گھنٹے لائن میں کھڑے ہونے کے بجائے عوام کیلئے کام کیا جائے، پروٹوکول اور سیکیورٹی میں فرق ہونا چاہئے، میں خود پروٹوکول کی حمائت نہیں کرتا مگر ملکی امن امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم کی سیکیورٹی ناگزبہ ہے، اور عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیکیورٹی کو ختم کرنے کی بات نہ کریں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہوں کہ اگر عمران خان سیکیورتی نہیں بھی لینا چاہتے تو انہیں سیکیورٹی دی جائے، اب وہ صرف پی ٹی آئی کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم موجودہ حکومت کو موقع دیں گے تاکہ وہ اپنے کیے ہوئے واعدوں پر عملدرآمد کر سکیں۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات