بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور ان کے منشور پر ہم عمل پیرا ہیں، سعید غنی

ْ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو سستے اور آسان اقساط پر رہائش کی فراہمی ہماری اولین ترجیع ہے۔ ماضی کے سندھ حکومت کے جن جن رہائشی منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے اب اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،صوبائی وزیر بلدیات

منگل 18 ستمبر 2018 19:34

بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور ان کے منشور پر ہم عمل پیرا ہیں، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور ان کے منشور پر ہم عمل پیرا ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو سستے اور آسان اقساط پر رہائش کی فراہمی ہماری اولین ترجیع ہے۔ ماضی کے سندھ حکومت کے جن جن رہائشی منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے اب اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جلد ہی نئے رہائشی منصوبوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

لیاری ری سیٹلمینٹ روجیکٹ اور بینظیر بھٹو ٹاؤن کے حوالے سے تمام تفصیلات 24 گھنٹوں میں طلب کی ہیں اور ان پر جلد ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ہنگامی دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صبح 9.00 بجے ایل ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دفتر واقع مشرق سینٹر پہنچیں اور وہاں افسران اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور جو ملازمین تاخیر کے باعث نہیں پہنچیں تھے ان کی حاضری رجسٹرڈ میں غیر حاضری لکھتے ہوئے ان کی ایم دن کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات بھی دئیے۔

اس موقع پر موجود افسران نے صوبائی وزیر بلدیات کو لیاری ری سیٹلمینٹ روجیکٹ اور بینظیر بھٹو ٹاؤن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور اس میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ان دونوں منصوبوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو اس کی مکمل رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں میں تیار کرکے فراہم کرنے کی ہدایات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وڑن غریب اور متوسط طبقے کو رہائش کی فراہمی ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کیا جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بالخصوص محکمہ بلدیات کے زیر انتظام محکموں میں جو جو رہائشی اسکیم ماضی میں شروع کی گئی ہیں اس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا اور جلد ہی نئی رہائشی اسکیموں کا بھی اعلان کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی اور آسان رہائش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 60,80 اور 120 گز کے چھوٹے رہائشی پلاٹس پر تعمیرات کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو احکامات دئیے گئے ہیں ان کو ونڈ ونڈو آپریشن کے ذریعے نقشوں کی منظوری سمیت تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کی جائے تاکہ چھوٹے اور متوسط طبقے کے افراد اپنے گھروں کی تعمیرات جلد سے جلد کرسکیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے دفتر میں صفائی ستھرائی اورملازمین کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے بھی احکامات دئیی