Live Updates

وزیراعظم نے وزیر مملکت سیفران مراد سعید کا قلممدان تبدیل کردیا، وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات تعینات کردیا ، نوٹیفکیشن جاری

منگل 18 ستمبر 2018 19:34

وزیراعظم نے وزیر مملکت سیفران مراد سعید کا قلممدان تبدیل کردیا، وفاقی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران مراد سعید کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات تعینات کردیا ہے،جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز سعودی عرب کے دورے پر روانگی سے قبل مراد سعید کی وزارت کا قلمدان تبدیل کردیا،مراد سعید اس سے قبل وفاقی وزیر مملکت سیفران تعینات تھے جبکہ ان کی وزارت کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وفاقی وزیر ملکت برائے مواصلات تعینات کردیاگیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے اس تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات