ْویٹرنری یونیورسٹی میں لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی بارے جائزہ لینے اور مستقبل کیلئے ٹھو س

منصو بہ تیار کرنے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کے مشاورتی اجلا س کا انعقاد 19 ستمبر کو ہو گا

منگل 18 ستمبر 2018 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور میں وزیر اعظم پاکستان کے سو روزہ ایجنڈا کے تحت لا ئیو سٹاک سیکٹر کی بہتر ی کے لیئے ٹھو س منصو بہ تیار کرنے اور لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی بارے جائزہ لینے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کے مشاورتی اجلا س کا انعقاد آج 19ستمبر بروز بدھ کو سٹی کیمپس لا ہور میں ہو گا۔

جس میں فیڈرل گورنمنٹ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنا ئزیشن، لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب،پاکستان ڈیری ایسو سی ایشن،بفلو بریڈر ایسو سی ایشن پنجاب ،کارپوریٹ ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن،پنجاب بریڈنگ اتھا رٹی، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسو سی ایشن،میٹ ایکسپو رٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان،پاکستان ٹینر زایسو سی ایشن اورپاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن کے نما ئند گان سمیت پاکستان بھر کے پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر زسے سٹیک ہولڈرز ،تحقیق کار، پرو فیشنلز اور اسا تذہ بڑ ی تعداد میں شر کت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں لائیو سٹاک سیکٹر کی کم پیدا وار،غیر معیاری دودھ اور دودھ سے بنی مصنو عات،غیر معیاری گوشت اور ان تمام اشیا کی کم ما نگ جس سے سیکٹر کو فعال بنا یاجا سکتا ہے سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی گفتگو ہو گی نیز اجلا س میں ما ہرین/ سٹیک ہولڈرزسیکٹر کی تر قی کے بارے میں اپنی اپنی ما ہرا نہ رائی/ تجاویز یں پیش کر یں گے جس سے مستقبل میں لا ئیو سٹا ک سیکٹر کو فعال بنا نے کے لیئے ایک ٹھو س منصو بہ بنا یا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :