برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کا 776ویں سالانہ عرس

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ڈی جی اوقاف کے ہمراہ تیسرے روزبہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم ادا کردی

منگل 18 ستمبر 2018 19:36

برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ..
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کی776ویں سالانہ عرس کے مو قع پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ڈی جی اوقاف کے ہمراہ تیسرے روزبہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم ادا کردی ۔بہشتی دروازہ کی کفل کشا ئی کی تقر یب میںڈپٹی کمشنر پاکپتن نعمان یوسف ،ڈی پی او پاکپتن میڈم ماریہ محمود،سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام اور زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حق فرید ؒ یا فریدؒ کے نعروں سے گونج اٹھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی ۔بہشتی دروازہ مسلسل 5راتوں تک کھے گا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق 60ہزار سے 80ہزار۔زائرین بہشتی دروازہ سے گذرنے کی سعادت حاصل کر یں گے ۔ ۔ڈی پی او ماریہ محمود نے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کے افسران زائرین کے ساتھ نرمی اور خو ش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے ہدایات جاری کیں، ان اقدامات کے باعث زائرین نے بہترین طریقے سے رسومات ادا کیں اور بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حا صل کی، علاوہ ازیں زائرین اور دیگر عوامی حلقوں نے انتظامیہ اورپولیس کی طرف سے انتظامی و سیکورٹی سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔

دس محرم کی صبح بعد نماز فجر بہشتی دروازہ آئندہ سال کے لیے بند کر دیا جاتا ہے بعد ازاں دربار مبارک کو عرق گلاب اور صندل سے سجادہ نشین غسل دیتے ہیں اور دربار کا نوری دروازہ شہداء کر بلا کے سوگ میں چالیس روز کے لیے اور بہشتی دروزاہ کو ایک سال کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پانچ راتوں میں تین لاکھ سے زائد لوگ بہشتی دروازہ سے گذرنے سعادت حاصل کریں گے۔۔۔

متعلقہ عنوان :