انٹر میڈیٹ سیٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ فیز iiپر عملدرآمد کاآغاز کر دیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) انٹر میڈیٹ سیٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ فیز iiپر عملدرآمد کاآغاز کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور حکومت پنجاب کے اس مشترکہ منصوبے کے فیز ٹو میں سرگودھا، بہائوالپور، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان شامل ہیں جہاں شہری علاقوں میں معیار زندگی بلند کرنے اور سرمایہ کاری کے مختلف پروگرام شروع کئے جا ئیں گے ، اس ضمن میں پروگرام ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ مہر شاہد زمان کی جانب سے متذکرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کومقامی سطح پر فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ سینئر پراجیکٹ آفیسر عمر علی شاہ کی سربراہ میں ملکی و غیر ملکی ماہرین پر مشتمل دس رکنی اعلی سطحی ٹیم آئندہ چند روز تک سرگودھا کا دورہ کریگی، یہ ٹیم متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے علاوہ مختلف مقامات کا جائزہ لے کر اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کریگی جس کیلئے فوری طور پر مطلوبہ معلومات کی فراہمی اور بھرپور تعاون کے لئے انتظامات کا بھی کہا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پراس منصوبہ کے تحت ہر ضلع میں 12,12ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :