’’حکمرانوں کو سکیورٹی پروٹوکول نہیں چاہیے تو آئین سے شق ختم کرا دیں‘‘،رحمن ملک

منگل 18 ستمبر 2018 19:45

’’حکمرانوں کو سکیورٹی پروٹوکول نہیں چاہیے تو آئین سے شق ختم کرا دیں‘‘،رحمن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) ’’حکمرانوں کو سکیورٹی پروٹوکول نہیں چاہیے تو آئین سے شق ختم کرا دیں‘‘۔یہ سینیٹر رحمن ملک نے سینیٹ اجلاس میں کہی ۔

(جاری ہے)

منگل کوعوامی نوعیت کے حامل معاملات پرگفتگو پر سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ یہ حکومت اہم شخصیات کو سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، اگرحکمرانوں کو سیکیورٹی پروٹول نہیں چاہیے تو آئین سے سکیورٹی کی شق ختم کرا دیں،سکیورٹی اور پروٹوکول کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے،وزیراعظم سمیت پانچ اہم شخصیات کو سکیورٹی خدشات ہیں، نیکٹا کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کن اہم شخصیات کی جان کو خطرہ ہے،50 روپے کی جگہ 50 لاکھ بھی خرچ آئے تو وزیراعظم کو سکیورٹی ملنی چاہیے،سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کی سکیورٹی بھی ضروری ہے۔