دنیا میں امن کے قیام کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیںاور ہر گھر دہشتگردی سے متاثر ہوا،اسپیکر قومی اسمبلی

منگل 18 ستمبر 2018 19:53

دنیا میں امن کے قیام کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیںاور ہر گھر ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پا کستان نے دنیا میں امن کے قیا م کے لیے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں اور پا کستان کا کو ئی گھر ایسا نہیں جو دہشتگردی کی وجہ سے متا ثر نہ ہو اہو۔انہو ں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ ہما ری نہیں تھی بلکہ یہ ہم پر مسلط کی گئی اور اس کی وجہ سے ہمیںبھا ری جا نی و مالی نقصا نا ت اٹھا نا پڑے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو رپین یو نین کنزرویٹو اینڈ ریفار مسٹ گروپ آف یو رپین پا رلیمنٹ (ای سی آر)کے 10رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ای سی آرکے نا ئب صدر Mr. Hans-Olaf Henkelکی سر برا ہی میں منگل کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر سے ملا قات کی۔سپیکر نے کہا کہ پا کستان کے جس خطے سے میر اتعلق ہے اس خطے نے دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں بڑی قر با نیا ں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

مساجد ،امام با رگاہیں، سکول اور وعوامی مقامات پر دہشتگردوں نے حملے کیے ۔ا نہو ں نے کہا کہ دنیا نے دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں پا کستان کی قر بانیوں کو وہ پزیرائی نہیںدی جس کا وہ مستحق تھا ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے نا سور پر بڑی حد تک قا بو پا لیا ہے جس سے غیر ملکی سرما یہ کا روں کے اعتما د میں اضافہ ہو ا ہے اور وہ پا کستان میں سرما یہ کا ری میں گہر ی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن خطے میں امن اور سکیو رٹی کو فر وغ دینے کے لیے پر عزم ہے ۔سپیکر نے کہا کہ پا کستان کی سیا سی قیا دت علا قائی را بطوں کو فروغ دے کر خطے سے دہشتگر دی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے وفد کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیحات میں شا مل ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے خصوصی اقدا مات اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ عوا می مسائل کو مقا می سطح پر حل کر نے کے لیے مو جو دہ حکو مت بلدیا تی اداروں کے نظام کو مستحکم بنا رہی ہے اور ان اداروں کو انتظامی اور ما لی اختیا رات دیے جا رہے ہیں ۔اسد قیصر نے یو رپی یو نین کو پا ک۔چین اقتصادی راہدری (CPEC (میں شامل ہو نے کی دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے اس منصو بے کی تکمیل سے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان خطے اور عالمی سطح پر افرادی قوت اور اداروں کی ترقی کے لیے یو رپین یو نین سے جا مع اور پا ئیدار شرا کت داری کا خواہا ں ہے۔پا کستان اور یورپین یو نین مختلف عالمی امو ر پر یکساں مو قف رکھتے ہیں اور پا کستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان جمہو ری اداروں کی مضبو طی اور تما م سطحو ں پر بہتر طرز حکمرانی کے لیے یو رپی یو نین کے ساتھ شراکت داری چا ہتا ہے۔

انہوں نے پا کستان اور یو رپین یو نین کے ما بین تعلقات کو مستحکم بنا نے کے لیے پا رلیما نی رابطوں کو فر وغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ Mr. Hans-Olaf Henkel نے پا کستان کی خطے میں امن اور سکیو رٹی کے قیا م کی کا وشو ں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے بڑی دلیری کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے سپیکر کی یو رپین یونین اور پا کستان کے ما بین تجا رتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنا نے کی تجو یز سے اتفاق کیا۔

انہو ں نے کہا کہ یو رپین یو نین کی پا رلیمان پا کستان میں جمہو ری اداروں کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے،قا نو ن کی حکمرانی اور افرادی قوت کی تر قی میں گہر ی دلچسپی رکھتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے کے لیے دو نو ں پا رلیما نو ںکے ما بین را بطے کلیدی اہمیت کے حا مل ہیں ۔ وفد کے اراکین نے پا کستا ن میں جمہو ریت کے استحکا م اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی کے لیے کی جا نے والی کا وشوں کوسراہا ۔ انہو ں نے پا کستان کی پا رلیمنٹ میں کا م کے طریقہ کا ر ،پا رلیما ن کی طرف سے حکو مت کے احتساب اور کا ر کر دگی کو جا نچنے کے عمل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔