گورنرسندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک کی ملاقات

صوبہ کے عوام کو نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی میں ادارہ کے کردار اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 18 ستمبر 2018 19:58

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کو نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی میں ادارہ کے کردار ، اضلاع کی سطح پر قائم دفاتر کے قیام سے عوام کے مسائل با الخصوص سرکاری عمال کے خلاف شکایات کے ازالہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات اور سرکاری اداروں با الخصوص علاقائی مسائل اور شکایات کے فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں صوبائی محتسب کا کردار اہم ہے ، ادارہ کے دائرہ کار کو اضلاع کی سطح پر پھیلانا قابل تحسین اقدام ہے لیکن ادارہ کو مزید اقدامات اٹھانے با الخصوص جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنرسندھ کو ادارہ کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ گورنرسندھ کی مشاورت سے ادارہ میں مزید بہتری لائی جائے گی ، صوبائی محتسب نے بتایا کہ ادارہ کے ذیلی ادارے شب وروز عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے ، کوشش ہے کہ علاقائی سطح پر ہی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :