مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید250روپے مہنگاہوگیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:58

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید250روپے مہنگاہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ہوا جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید250روپے مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1199ڈالرسے بڑھ کر1201ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت58900روپے سے بڑھ کر59150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50497روپے سے بڑھ کر50711روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت685.87روپے پر مستحکم رہی۔