سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا چیف جسٹس کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے حوالہ سے اقدام کا خیرمقدم

منگل 18 ستمبر 2018 20:03

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا چیف جسٹس کی جانب سے دیامیر بھاشا اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے حوالہ سے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس پر زیادہ کام کیا ہے، بھاشا ڈیم بننا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ انتخابات 2018ء کے حوالہ سے پارلیمان کے اندر ایک کمیٹی بنے جو اصل حقائق قوم کے سامنے لائے، ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ الیکشن میں ایسی غلطی نہ ہو۔

ہمارا مطالبہ تھا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس پر بات کی جانی چاہئے، یہ معاملہ پارلیمان کے اندر آئے اور اسمبلی میں اس پر بحث ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کو سراہا ہے، اس پر پیشرفت ہوئی تو آئندہ الیکشن شفاف ہو سکتے ہیں۔