یورپی ممالک میں مقیم مسلمان کمیونٹی کو مذہبی آزادی کی عدم فراہمی سمیت انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش
عالمی برادری صورتحال کا فوری نوٹس لے اوراپناکرداراداکرے،ڈاکٹرشیریں مزاری
منگل 18 ستمبر 2018 20:08
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے باہمی تعاون مستحکم کرنے سمیت بالخصوص یورپی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ،مذہبی آزادی،پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل حقوق کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزریر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کووہاں پر مذہبی آزادی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اوروہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ،یہ صورتحال روزبروزبدترین ہوتی جارہی ہے ،یورپی یونین،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لیناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی انسانی حقوق حاصل ہیں،اقلیتوں کی فلاح وبہبود اوران کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے سفیر کے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے قانون سازی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقدامات حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے،انہوں نے کہاکہ ہم انسانی حقوق بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق یقینی بنانے کیلئے تشدد کی روک تھام اور دوران حراست اموات (بچائو اور سزا) بل ، معذور افراد کے حقوق کا بل اور جسمانی سزا کی روک تھام کے بل پر کام کر رہے ہیں۔ ان بلوں کو قانونی جائزہ کیلئے وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ہے، اس کے بعد اسے مزید کارروائی کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے قانون پر عملدرآمد، پالیسی اور اقدامات سمیت ملک میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو میرج ایکٹ پر عملدرآمد کے علاوہ وزارت انسانی حقوق نے مسیحی طلاق بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے تیار کیا ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے انسانی حقوق بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان کی کامیاب قانون سازی کیلئے کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی اورکہا کہ موجودہ حکومت خصوصاً وزارت انسانی حقوق خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ یورپی یونین کے سفیرنے خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق کامیاب آگاہی مہم اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلئے حکومت بالخصوص وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اس حوالے سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.