Live Updates

اسمبلی سے پاس کردہ وسل بلور کا قانون سرکاری اداروں کی کارکردگی کو عوامی مفاد میں شفاف بنانے کیلئے بہترین کردار اداکرے گا،مشتاق غنی

منگل 18 ستمبر 2018 20:12

اسمبلی سے پاس کردہ وسل بلور کا قانون سرکاری اداروں کی کارکردگی کو عوامی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ وسل بلور کا قانون سرکاری اداروں کی کارکردگی کو عوامی مفاد میں شفاف بنانے کیلئے بہترین کردار اداکرے گا۔وسل بلور کے قانون پر یقینی عملدرآمد کیلئے جلد ہی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔انہوںنے ان خیالات کااظہار چیف کمشنر رائیٹ ٹو انفارمیشن عظمت حنیف اورکزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

جنہوںنے سپیکرسے صوبائی اسمبلی میں ملاقات کی ۔اس موقع پر چیف کمشنر مذکورنے سپیکر مشتاق احمد غنی کو آر،ٹی آئی کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔سپیکر نے مذکورہ محکمہ کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوااس حوالے سے ایک انفرادی اہمیت کا حامل صوبہ ہے کہ یہاں پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زبردست قانون سازی کی ۔

(جاری ہے)

جوکہ دیگر صوبوں کیلئے مثالی حیثیت رکھتی ہے ۔

سپیکر نے کہا کہ وسل بلورقانون ایک خاص اہمیت رکھتاہے جس کے باعث شرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے آثارپیداہونے کے ساتھ مزید نکھار آئے گا۔انہوںنے چیف کمشنر کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ وسل بلور قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وسل بلورکمیشن کے قیام کے ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کریں گے تاکہ جلد ازجلد کمیشن کا قائم کرکے اس قانون کو موثر انداز سے لاگو کیا جاسکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات