ْکسا نو ں کو معیا ری اور منا سب قیمتو ں پر کھا دکی فراہمی ممکن بنا نے کے لئے اقدمات شروع

منگل 18 ستمبر 2018 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء)خیبر پختو نخوا حکو مت نے کسا نو ں کو معیا ری اور منا سب قیمتو ں پر کھا دکی فراہمی ممکن بنا نے کے لئے اقدمات شروع کردیئے، تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز کو کنٹرولر جنر ل برائے کھا د فراہمی و قیمت کے اختیا رات تفو یض کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سیکر ٹر ی خیبر پختو نخوا کی ہدایت پر تما م ڈپٹی کمشنرز کو اختیا رات ، پرائس کنٹرول، منا فع خوری و ذخیرہ اندوزی تدارک ایکٹ 1977 کے تحت سو نپے گئے ہیںجبکہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو فر ٹیلا ئزر کنٹرول ایکٹ کے تحت ما رکیٹو ں میں دستیا ب کھا دوں کے معیا ر کی جا نچ کی ذمہ داریا ں تفویض کی گئی اور ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اضلا ع میں پرائس فکسیشن اور ما نیٹر نگ کمیٹیا ں تشکیل دیں گے۔