ْ ساتویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا

منگل 18 ستمبر 2018 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پشاورمیں ساتویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ آغاسید عالم شاہ جعفری سے برآمدہوکر اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیرہوا،جلوس کی سیکورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں ساتویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ آغاسید عالم شاہ جعفری سے برآمدہوکر اپنے مقررہ روایتی راستوں چوک شہبازخان،قصہ خوانی ،محلہ جنگی اور کوہاٹی چوک سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا،جلوس میں کثیر تعداد میں عزداران حسین سنہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے،جلوس کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے ،جلوس کے راستوں کو بی ڈی یو اور سراغ رسا کتوں کے زرئعے کلیئر کرنے کے بعد ہی جلوس کو آگے جانے دیا جاتا تھا،جلوس کے راستوں پر پولیس کی بھار نفری کو تعینات رہے۔

متعلقہ عنوان :