پنجاب بھرمیں 860 ٹریفک حادثات، 3 ا فراد جاںبحق، 980 زخمی

منگل ستمبر 20:13

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں860ٹریفک حادثات میں 3 ا فراد جاںبحق جبکہ980 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،373معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں3افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں385ڈرائیوز،23کم عمر ڈرائیورز 460 مسافر اور 135 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت224متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد68حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان52حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔