ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت آ گئی

23 ستمبرسے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل ستمبر 19:23

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر 2018ء) ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت آ گئی۔ 23 ستمبرسے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کم عمرڈرائیورزکے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 326 کم عمرڈرائیورضمانتی مچلکےجمع کرانے پررہا ہوئے ہیں۔مہم کےدوران3451 وہیکلزکوچالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

سی ٹی او کے مطابق 23 ستمبرسے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ہیلمٹ،ون وے ٹریفک،سگنل اورلین لائن آگاہی مہم جاری کر دی گئی۔ واضح رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کی روک تھام کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرائیورز کے پکڑے جانے پر ان کے والد یا ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں قانون میں ترمیم کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی۔ سمری میں پیش کی گئی تجاویز کے مطابق جب بھی کم عمر ڈرائیورز کو پکڑا جائے گا تو اس کے ساتھ اس کے والد، بھائی یا دیگر قریبی عزیز کے خلاف بھی ایک سو نو کی مشاورت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سکول یونیفارم میں کم عمر ڈرائیورز پکڑے جانے پر سکول یا تعلیمی ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اور اب کم عمرڈرائیورزکے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 326کم عمرڈرائیورضمانتی مچلکےجمع کرانے پررہا ہوئے ہیں۔مہم کےدوران3451 وہیکلزکوچالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔اور اب اس کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ٹی او کے مطابق 23 ستمبرسے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :