Live Updates

نئے پاکستان میں اتنے خوبصورت دعوؤں کے باوجود شدید ترین مہنگائی سیلاب عوام پر مسلط کردیا گیا ہے ‘پرویز ملک

ن) لیگ ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے یہی راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں‘عمران نذیرکی میڈیا سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 20:16

نئے پاکستان میں اتنے خوبصورت دعوؤں کے باوجود شدید ترین مہنگائی سیلاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اتنے خوبصورت دعوؤں کے باوجود شدید ترین مہنگائی سیلاب عوام پر مسلط کردیا گیا ہے یہی بدلتا پاکستان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزا سمبلی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی سعدیہ تیمور،کنول لیاقت،غزالی سلیم بٹ چوہدری شہباز جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پرٹیکسوں کی بھر مار سے غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، اگر حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو کم از کم پچھلی قیمتیں ہی بحال رکھیں، ملک کے استحکام اور جمہوریت کی بقاء کیلئے انتخابات کے نتائج کو قبول کیا، عمران خان حکومت کا امتحان شروع ہورہا ہے اچھے کام کی تعریف کریں گے مگر کسی ایسے عمل کو برداشت نہیں کریں گے جس سے جمہوری عمل پر آنچ آنے کا خدشہ پیدا ہو یا ملکی ترقی کیلئے اٹھائے گئے (ن) لیگ کے اقدامات کو نقصان پہنچے،مسلم لیگ (ن) ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے ، ملک میں شفاف انتخابات ہوئے ہوتے تو مہنگائی کا سیلاب نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت ہے۔ن لیگ چاہتی ہے کہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات