وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان، پاکستانی سفیر ، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے استقبال کیا

منگل ستمبر 20:24

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ پر مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین اورمشیرتجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول ﷺپر حاضری دیں گے ،نوافل اور مغرب کی نماز ادا کریں گے۔