Live Updates

ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق سیکرٹری قانون وانصاف پیر مسعود چشتی کی احتساب عدالت پیشی

اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرسے وکلائ تنظیموںکے نمائندے عدالت میں موجود رہے سماعت ختم ہونے کے بعد وکلاء نے بابر اعوان کے ساتھ سلفیاں بنائیں

منگل 18 ستمبر 2018 20:26

ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق سیکرٹری قانون وانصاف پیر مسعود چشتی کی احتساب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق سیکرٹری قانون وانصاف و لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر پیر مسعود چشتی کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل ،اسلام آباد بار کونسل سمیت ملک بھر کی وکلائ تنظیموںکے نمائندے عدالت میں موجود رہے۔

سماعت ختم ہونے کے بعد و کلاء کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ساتھ سلفیاں بنائیں۔منگل کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان اور پیر مسعود چشتی کی پیشی کے موقع پر ،اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ڈسپلری کمیٹی واجد گیلانی ،اسلام آباد بار کونسل کے ممبر و سابق وائس چیئرمین قاضی رفیع الدین بابر ،اسلام آباد بار کونسل کے ممبر ہارون رشید ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ فیصل یونس۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید محمد طیب شاہ ،ممبر پنجاب بار کونسل علی ریاض کرمانی ،مصطفی کندول ،لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر میاں صغیر،لاہور بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعیم وٹو ،راولپنڈی ،سنیئر قانون ملک عابد فاروق اعوان،محمود لاشاری ،راجہ جہانزیب اختر ایڈوکیٹ ،سمیت راولپنڈی ڈویڑن ،اسلام آباد ،لاہور ،گوجرانوالہ ،ساہیوال سمیت ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کے نمائندے عدالت میں موجود تھے۔

وکلائ برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر بابر اعوان نے ملک بھر کے وکلائ کی فلاح و بہبود کے لئے جو مثالی کام کیئے ہیں ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی مقدمہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے بھائی عمران اشرف کے علاوہ کوئی بھی پارٹی کارکن یا عہدیدار ان سے اظہار یکجہتی کرنے عدالت نہیں پہنچااور وہ اکیلے ہی مقدمہ کی پیشی کے بعد روانہ ہو گئے….. '
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات