اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کا شہر میں واقع امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے راستوں کامعائنہ

منگل 18 ستمبر 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے شہر میں واقع مختلف امام بارگاہوںکا دورہ کیا اورسکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرشہر میں واقع امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے لئے مقرر کردہ راستوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر متعلقہ حکام کے علاوہ ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

گل بانونے جلوس کے راستوں پر موجود بعض روکاٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیںہٹانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کے ڈی اے کا بھی دورہ کیا اور ٹریفک مسائل پر حکام سے تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرکے ڈی اے بھی ان کے ہمراہ تھے۔گل بانونے کے ڈی اے میں ٹریفک روانی کو متاثر کرنے والی مختلف جگہوں کا معائنہ اور حکام کوٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر جامع ٹریفک پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :