چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی وفد(کل) آذربائیجان روانہ ہوگا

منگل 18 ستمبر 2018 20:31

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی وفد(کل) بدھ کوآذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگا۔ ایوان بالاء کے وفد کو آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے ان کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

وفد اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کے علا وہ آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا، جبکہ دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور پارلیمانی قیادت سے ملاقاتیں بھی دورے میں شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ وفد میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فرازکے علاوہ سینیٹرز سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل اور نگہت مرزا شامل ہیں۔