گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک کی ملاقات

منگل 18 ستمبر 2018 20:31

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کو نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی میں ادارہ کے کردار، اضلاع کی سطح پر قائم دفاتر کے قیام سے عوام کے مسائل باالخصوص سرکاری عمال کے خلاف شکایات کے ازالے اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات اور سرکاری اداروں باالخصوص علاقائی مسائل اور شکایات کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں صوبائی محتسب کا کردار اہم ہے، ادارے کے دائرہ کار کو اضلاع کی سطح پر پھیلانا قابل تحسین اقدام ہے لیکن ادارے کو مزید اقدامات اٹھانے باالخصوص جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنرسندھ کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ گورنرسندھ کی مشاورت سے ادارے میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ صوبائی محتسب نے بتایا کہ ادارے کے ذیلی ادارے شب وروز عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے، کوشش ہے کہ علاقائی سطح پر ہی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :