پی ایس او نے پی آئی اے کوایندھن کی فراہمی بند کردی

کراچی سےلاہوراسلام آباد کی پروازوں کیلئے تیل کی سپلائی بند، پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ، پی آئی اے نے واجبات ادا نہ کیے تومکمل سپلائی بند کردیں گے،پی آئی اے کے ذمے17ارب کے واجبات ہیں،پی ایس اوحکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 ستمبر 2018 20:26

پی ایس او نے پی آئی اے کوایندھن کی فراہمی بند کردی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر 2018ء) پاکستان اسٹیٹ آئل نے قومی ایئرلائن کوتیل کی فراہمی بند کردی ہے،پی آئی اے نے 6 دنوں میں واجبات ادا نہ کیے تومکمل سپلائی بند کردیں گے، پی آئی اے کے واجبات 17ارب سے بھی تجاوزکرگئے ہیں، فی الحال کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کوایندھن کی فراہمی بند کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او نے قومی ایئرلائن کی فیول سپلائی بند کردی ہے۔

پی آئی اے 7دنوں میں واجبات کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پی آئی اے کوجزوی طور پرایندھن کی فراہمی روکی ہے۔ پی ایس او نے فی الحال کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کوایندھن بند کیا ہے۔ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تودوسری جگہوں پربھی ایندھن کی فراہمی بند کردیں گے۔

(جاری ہے)

پی آئی کو چاہیے کہ جلد واجبات کی ادائیگی کرے اگر ایندھن کی فراہمی نہ کی گئی تومکمل طور سپلائی بند کردیں گے۔

پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے واجبات 17 ارب سے بھی تجاوزکرگئے ہیں۔ دوسری جانب کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانے والے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کیونکہ تیل کی فراہمی بند ہونے سے پروازوں کے شیڈول متاثر ہوگئے ہیں۔ جبکہ فلائٹ سروس بھی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازوں کاشیڈول متاثر نہیں ہوگا۔

جلد واجبات ادا کرکے معاملے کا حل نکال لیا جائے گا۔ مسافروں کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانے والی پروازوں کیلئے ہمارے پاس ایندھن موجود ہے۔ واضح رہے قومی ایئرلائن کی لاجواب سروس کے ساتھ آج ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جو پاکستان کیلئے دنیا میں شرمندگی کا باعث ہے۔ پاکستان ائیر لائنز میں کام کرنے والی ائیر ہوسٹس کینیڈا جا کر غائب ہو گئی ہے۔

واضح رہے ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کو فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر2015ء میں معطل کر دیا گیا تھا۔اور بعد میں ان پرپابندی عائد کردی تھی۔ تاہم پابندی کے باوجود ائیرہوسٹس نے کینیڈا کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوائی اور وہاں جا کرغائب ہوگئی۔پی آئی اے حکام نے ایئر ہوسٹس سے متعلق انکوائری شروع کر دی ہیں۔