Live Updates

پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب سے تیل ادھار لینے سے متعلق بات کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 ستمبر 2018 20:38

پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب سے تیل ادھار لینے سے متعلق بات کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پرمدینہ منورہ پہنچ گئے،،وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روزہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے،،وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان کا سعودی عرب سے2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے۔سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کے معاملے پر بات کی جائے گی، دورے کے موقع پر وزیراعظم اور ان کا وفد معاشی معاملات پر بات کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد پرُامید ہے کہ سعودی عرب سے یہ سہولت مل جائے گی، سعودی عرب نے ادھار تیل فراہم کردیا تو یو اے ای سے بھی یہ سہولت مل سکتی ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے یو اے ای سے سالانہ 4 ارب 75 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد ہوتا ہے، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پرمدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا۔۔وزیراعظمعمران خان سعودی فرمانروا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔۔وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روزہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔نماز مغرب اور نوافل بھی ادا کریں گے۔ عمران خان نے مدینہ منورہ پہنچنے پرپاؤں میں جوتے نہیں بلکہ صرف موزے پہنے ہوئے ہیں۔۔عمران خان کے وفد میں شاہ محمود قریشی،، اسد عمر، فواد چودھری اور عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات