میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کا ایس او ایس چلڈرن ولیج کے ساتھ اشتراک

منگل 18 ستمبر 2018 21:22

میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کا ایس او ایس چلڈرن ولیج کے ساتھ اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان میٹرو کیش اینڈ کیری کے رضا کاروں نے 5ستمبر کو پاکستان میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت کیلئے وقف سب سے بڑے ادارے ایس او ایس چلڈرن ولیج کے ساتھ میٹرو والنٹیئر ڈے منایا ۔پاکستان میں اکثر بچوں کو خاندانی مسائل اور نظر انداز کئے جانے کی بناء پر زندگی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے رضا کاروں کی جانب سے لاہور کے ایس او ایس چلڈرن ولیج میں موجود نرسری تا کلاس تھری کے 40بچوں کے ساتھ بھرپور دن گذارا گیا اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ان یتیم اور بے سہارا بچوںمیں خوشیاں تقسیم کی گئیں۔

تفریح سے بھرپور ان سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کو احساس تحفظ دلانا اور ان کی شخصیت میں اعتماد لانا تھا ،تفریح سے بھرپور اس ایک روزہ سرگرمیوں کے دوران میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے رضا کاروں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور تمام رضا کاروں نے ان بچوں کو خوشیاں اور تفریح کی فراہمی کیلئے یک جان ہو کر کام کیا ،اس دن کا مقصد رضا کاروں کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ معاشرے کی اکثر محرومیوں سے دور ہیں اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان محروم بچوں کی خوشیوں کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

میٹرو پاکستان کاہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے عزم اور فعال شرکت کے ذریعے میٹرو کیش اینڈ کیری کے دائرہ کار میں آنے والے علاقوں میں موجود محروم طبقوں کی زندگیاں بدلنے کے سلسلے میں کردار ادا کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :