Live Updates

صدر مملکت نے مشیر وزیراعظم پارلیمانی امور بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا،نوٹیفکیشن جاری

منگل 18 ستمبر 2018 21:22

صدر مملکت نے مشیر وزیراعظم پارلیمانی امور بابر اعوان کا استعفیٰ منظور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے منگل کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے پارلیمانی امور جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی تھا، کا استعفیٰ 4 ستمبر 2018ء سے منظور کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات