کراچی ، منی بجٹ سے ملکی آمدن میں اضا فہ ہو گا اور معاشی طور پر ملک مضبو ط ہو گا، ایف پی سی سی آئی

منگل 18 ستمبر 2018 21:26

کراچی ، منی بجٹ سے ملکی آمدن میں اضا فہ ہو گا اور معاشی طور پر ملک مضبو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے آج منی مالیاتی بجٹ سال 2018-19 جو آج وفا قی وزیر خزانہ اسد عمر نے قو می اسمبلی میں پیش کیا ہے پر تبصر ہ کر تے ہو ئے اسے درمیانی در جے کا بجٹ قر ار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس منی بجٹ سے ملکی آمدن میں اضا فہ ہو گا اور معاشی طور پر ملک مضبو ط ہو گا ۔

اپنے بیان میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے قا ئم مقام صدر وحید احمد نے کہاکہ کسٹم ڈیو ٹی میں 5,000 سے زیادہ آئٹم میں اضا فہ اور ریگو لٹر ی ڈیو ٹی میں 900 آئٹم میں اضا فہ جو زیا دہ تر لگثرری آئٹم پر لگایا گیا ہے جس سے لگژری آئٹم کی اسمگلنگ کو فروغ مل سکتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کروائی کی جا ئے تا کہ مقامی صنعت کو نقصان نہ پہنچے ۔

(جاری ہے)

مگر دو سری طر ف پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 725 بلین رو پو ں سے 475بلین روپے کی کمی کر نے سے ڈویلپمنٹ پروگارم کا انفرااسٹر کچر پروجیکٹ متا ثر ہو گے اور صنعتی تر قی کا پیشگی عمل رک جا ئے گا ۔ انہوں نے حکومت کی اس کا وش کو سرا ھا تے ہو ئے کہاکہ جس میں کسا نو ں کے لیے کھا د کی بلا تا خیر سپلا ئی منا سب رعا یتی ریٹ پر جو 6سے 7بلین تک کا ہے اضا فہ کو منظور کیا ہے وحید احمد نے گو رنمنٹ کے اس اقدام کو بھی سراھا ہے جس میں پٹر ولیم لیوی 185 بلین کو 300 بلین تک کے اضا فہ کے دبا ئو کو حکومت خو د بر داشت کر رہی ہے بجا ئے عوام میں منتقل کر نے کے ۔ #