کوئٹہ، ملک میں نت نئے ٹیکسزکے اجرا ء سے عوام میں مایوسی کی کیفیت چھاگئی ہے،مولانا عبدالواسع

منگل 18 ستمبر 2018 21:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) جمعیت علما اسلام کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام آئے روز ملک میں نت نئے ٹیکسزکااجرا سے ملک بھر میں بسنے والے عوام میں مایوسی کی کیفیت چھاگئی ہے اس طرح کے اقدامات سے ملک میں بے روزگاری ختم نہیں ہوگی بلکہ غریب عوام کے کمر ٹوٹ جائیں گے موجودہ حکمرانوں نے عوام سے انتخابات سے قبل جو وعدے کرکے سبز باغ دیکھائیں تھے اس پر عمل کرتے ہوئے 100دن کے پلان کے مطابق ملک بھر میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1974آئینی اعتبار سے قادیانیوں کے حوالے سے جو فیصلہ کئے گئے ہیں اس سے اسلام اورپاکستان کا احساس تحفظ وابستہ ہے مفتی محمود اور اس کے رفقا کی قربانیوں کے باعث مسئلہ ختم نبوت حل ہوا اور اسلام دشمن قوتوں کے سازشوں کو ناکام بنایا گیا تھاانہوں نے کہا کہ موجودہ فرسودہ فرنگی نظام حکومت میں صحراکو کشمیربنانے کے وعدے کسی طوربھی مناسب ثابت نہیں ہونگے اقتدارکی حدتک چہروں کی تبدیلی سے ملک میں کوئی انقلاب نہیں آسکتابلکہ عوام کے صفوں میں نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہدضروری ہے روزبروزنئے ٹیکسزکااجرا کرنے سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوگی بلکہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئی حکمت عملی اپنائے جس سے ملک بھر میں بسنے والے عوام کی زندگی بہتر ہوسکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام سے انتخابات سے قبل جو وعدے کرکے سبز باغ دیکھائیں تھے اس پر عمل کرتے ہوئے 100دن کے پلان کے مطابق ملک بھر میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت امن،انصاف اورترقی نہیں آسکتی جب تک ملک کا موجودہ نظام ختم کرکے اس کی جگہ عدل اورانصاف پر مبنی اسلامی نظام نافذنہیں کیاجاتا۔