چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مانسہرہ میں کرنٹ لگنے سے ٹیچر اور تین طلباء کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

منگل 18 ستمبر 2018 21:35

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مانسہرہ میں کرنٹ لگنے سے ٹیچر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مانسہرہ میں کرنٹ لگنے سے ٹیچر اور تین طلباء کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیچر اور طلباء قومی پرچم سربلند کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ بلاول بھٹو نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے یقینی اقدامات کئے جائیں۔