گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹرپشاورمیںایپکس کمیٹی کااجلا س

اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان اورکورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں فاٹا میں تعمیراتی بحالی کے عمل،صحت،تعلیم اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر اطمینان کااظہار کیا گیا

منگل ستمبر 21:35

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹرپشاورمیںایپکس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان اورکورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیر صدارت کورہیڈکوارٹرپشاورمیںایپکس کمیٹی کااجلا س ہوا۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،کوکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ،سینئر سول اورملٹری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکام نے خیبرپختونخوا اورسابقہ فاٹا میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ، اجلاس میں فاٹا میں تعمیراتی بحالی کے عمل،صحت،تعلیم اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔اجلاس میں آئی ڈپیز کی بحالی میں آرمی کے کردار کوبھی سراہا گیا جبکہ بارڈرپر بہتر نگرانی اور پاک افغان بارڈر پر بچھائی جانی والی باڑ پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔