خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں 44فکسڈپے ملازمین فارغ

منگل 18 ستمبر 2018 22:02

کرک۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں 44فکسڈپے ملازمین کو ڈھائی سال کام کرنے کے بعد ملازمت سے فارغ کر دیا گیا اس سلسلے میں ملازمین نے رجسٹرار خوشحال خان خٹک یونیورسٹی سے ملاقات کی، جس میں ملازمین نے رجسٹرار کو بتایاکہ ہم تمام ملازمین 16 جولائی 2016سے یونیورسٹی میں کام کر رہے ہیںتمام ملازمین پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل ہیں ہماری ملازمت میں پہلے کی طرح توسیع کی جائے کیونکہ یہ وائس چانسلر کے اختیار میں ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ ساتھ ساتھ ریکرورٹمنٹ کے تمام تقاضے پورے کرے جس پررجسٹرار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ان ملازمین کی ملازمت میں توسیع نہیں کر سکتی جس پر برطرف ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے منہ سے رزق چھینا جا رہا ہے اور ہمارے گھروں کے چھولھے بجائے جا رہے ہیںاس سلسلے میں وائس چانسلر سے ملاقات کیلئے وقت مانگا گیا تھا لیکن وائس چانسلر نے ملازمین سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

برطرف ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم منتخب نمائندوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں وائس چانسلر سے بات کریںاوراپیل کرتے ہیں کہ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائیاور یونیورسٹی کو انتشار سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :