بھارت کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی اچھا نہیں کھیلی، یونس خان

منگل 18 ستمبر 2018 22:15

بھارت کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی اچھا نہیں کھیلی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) سابق مایہ ناز کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی اچھا نہیں کھیلی ۔ البتہ ٹی 20میچز میں بھارت کی کارکردگی اچھی رہی۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کو نہ کھلانے پر بات ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ٹیم کی موجودہ پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔

کھلاڑیوں میں فارم میچ میں جیت کے لئے بہت ضروری ہے۔ بھارت کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میچز میں بھی اچھا نہیں کھیلی۔ البتہ ٹی 20مقابلوں میں بھارت کی کارکردگی اچھی رہی۔ ویرات کوہلی کے بغیر بھارتی ٹیم متوازن نہیں ہے۔ ویرات کوہلی کو نہ کھلانے پر بات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ویرات کوہلی سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :