دیامربھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ قائم کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں،حبیب قریشی

منگل 18 ستمبر 2018 22:16

دیامربھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ قائم کرنے کاخیرمقدم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن خیبر پختونخوا حبیب قریشی نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے دیامربھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ قائم کرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پانی کے ذخائر کی کمی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے پانی کی کسی بھی معاشرے کیلئے نہ صرف ناگزیر بلکہ اس کی بقاکاضامن ہوتا ہے جس کے پیش نظر ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں ہم سب کواپنا اپناکردار ادا کرنا چاہیے ۔