ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد بلے باز نزاکت نے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

muhammad ali محمد علی منگل 18 ستمبر 2018 22:00

ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد بلے باز نزاکت نے بھارتی گیند بازوں کو تگنی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد بلے باز نزاکت نے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کے سلسلے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔

ہانگ کانگ کو سپر 4 مرحلے میں پہنچنے کیلئے بھارت کیخلاف جاری میچ جیتان ضروری ہے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں شیکھر دھون کی شاندار سینچری کے باعث ہانگ کانگ کو 286 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ جبکہ جواب میں ہانگ کانگ کی اننگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ کے اسٹیٹس سے محروم ہانگ کانگ نے حیران کن کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔

286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد بلے باز نزاکت نے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے شاندار نصف سینچری بنا ڈالی۔ آخری اطلاعات تک ہانگ کانگ 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنا کسی وکٹ کے نقصان کے 19 اوورز میں 104 رنز بنا چکی ہے۔ ہانگ کانگ کو 31 اوورز میں مزید 182 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :