پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
منگل 18 ستمبر 2018 23:08
(جاری ہے)
مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717.60 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40520.47 پوائنٹس سے بڑھ کر 41238.07 پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 349.29 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20143.02 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29686.96 پوائنٹس سے بڑھ کر 30076.64 پوائنٹس ہو گیا۔
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 3 ارب 40 کروڑ 41 لاکھ 22 ہزار 991 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 42 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ 39 ہزار 308 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 45 ارب 84 کروڑ 51 لاکھ 62 ہزار 229 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 7 ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ 65 لاکھ 19 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 5 ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ 52 لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 287 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 68 میں کمی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل 1 کروڑ 32 لاکھ، یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1 کروڑ 4 لاکھ، میپل لیف سیمنٹ 94 لاکھ 59 ہزار، ڈیسکون آکس چیم 67 لاکھ 89 ہزار اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 57 لاکھ 13 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ کاروباری تیزی کے باعث کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 67.10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر 2425.00 روپے ہو گئی اسی طرح 66.87 روپے کے اضافے سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1405.62 روپے ہو گئی جبکہ ای ایف یو لائف انشورنس اورستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 11.87 روپے اور 9.61 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ای ایف یو لائف انشورنس کے حصص کی قیمت کم ہو کر 225.64 روپے اور ستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 369.83 روپے ہو گئی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.