سابق سیکریٹری غلام محمد صابر کی اہلیہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں

منگل 18 ستمبر 2018 23:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سابق سیکریٹری حکومت بلوچستان غلام محمد صابر کی اہلیہ انجینئر عبدالمتین ، حاجی محمد ، حاجی اکبر ، ولی محمد،لیکچر ر آئی ٹی جہانگیر کی والدہ ، ڈپٹی سیکریٹری کالجز محمد رحیم کاکڑ کی خوشدامن اور حاجی محمد کریم کی بیٹی گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی فاتحہ خوانی مسلم باغ کلی ورگس میں جاری ہے جبکہ اتوار 23 ستمبر 2018 سے مرحومہ کی فاتحہ خوانی جونیئر اسسٹنٹ کالونی نزد پشین اسٹاپ کوئٹہ غلام محمد صابر کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :