Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے

منگل 18 ستمبر 2018 23:53

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ ..
مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وزیر اعظم کی آمد پر سینکڑوں پاکستانی مسجد نبوی میں جمع ہو گئے۔

(جاری ہے)

حاضرین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ روضہ رسولﷺ کے دروازوں کو کھولا جانا اور زیارت کا شرف بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات