آرمی چیف کی چینی وائس چیئر مین ملٹری کمیشن سے ملاقات ، پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں :چینی جنرل کاعز

بدھ 19 ستمبر 2018 00:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وائس چیئرمین ملٹر ی کمیشن جنرل زینگ سے ملاقات ، پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، چینی جنرل کا عزم ، انسداد دہشت گردی اور اسلحے کی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے وائس چیئر مین ملٹری کمیشن جنرل زینگ سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل زینگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستانی عوام اور فوج کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات میں اضافہ کرنا چاہتاہے ، پاک چین عسکری تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون ہے اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچا ناہے۔ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی اور اسلحے کی ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت کی گئی اور ٹرینگ کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔