ہانگ کانگ کی ٹیم میں شامل پاکستانی بلے باز نے بھارت کیخلاف شاندار کارنامہ سرانجام دے کرپوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 00:10

ہانگ کانگ کی ٹیم میں شامل پاکستانی بلے باز نے بھارت کیخلاف شاندار کارنامہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ایشیاء کپ کے میچ میں ہانگ کانگ نے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کیخلاف عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 167 سے زائد رنز بنا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے پاکستانی نڑاد بلے باز نزاکت خان نے بھارت کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور7 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جس کے باعث پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔26 سال نزاکت خان 8 جولائی 1992 ئ کو صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ہانگ کانگ منتقل ہو گئے اور کرکٹ میں دلچسپ کے باعث ہانگ کانگ کی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا لی۔