Live Updates

پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے،عمر ڈار

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

سیالکوٹ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، یہ ہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، کرپٹ مافیاکو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک انجام تک پہنچایا ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ، پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے،عمر ڈار نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ، پی ٹی آئی اپنے سودن کے پلان پر فل الفور عمل شروع کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات