ضمنی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا گیا، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ضمنی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور کسی قسم کا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیکس امیر طبقہ سے وصول کئے جائیں گے۔ حکومت نے غریب اور درمیانہ طبقہ پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو اس وقت ملکی معیشت کی صورتحال انتہائی خراب تھی، جس میں بہتری لانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :