معمولی تکرار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 02:40

ڈسکہ ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) معمولی توتکرار پر بیرون ملک سے پاکستان چھٹی منانے آئے شخص نے نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطا بق تھانہ صدر کے علاقہ دھیدووالی کے علی ولد ممتاز چیمہ کا چند روز قبل بیرون ملک سے پاکستان چھٹی منانے آئے نومی نامی شخص کیساتھ جھگڑا ہوا جس کو لوگوں نے رفع دفع کروادیا، گزشتہ روز علی چیمہ اور نومی کا آمنا سامنا پھر ہوگیا جس پر ملزم نومی نے نوجوان علی پر فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے نوجوان علی چیمہ موقع پر ہی دم توڑگیا، نوجوان کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا، تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔