صدر ٹی10لیگ سلمان اقبال کا لیگ کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کااعلان

بدھ 19 ستمبر 2018 02:40

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صدر ٹی10لیگ سلمان اقبال کا لیگ کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کااعلان، ٹی10لیگ کی کسی بھی امورسے اب کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ استعفے کی وجہ لیگ میں عدم شفافیت اور غیرپیشہ وارانہ امورہیں،ٹی10لیگ کاغیرمناسب اسٹرکچر بھی استعفے کی بڑی وجہ ہے،لیگ میں شفافیت ،مہارت اوراسٹرکچرکیلئے کہتارہا ،کچھ نہ ہوا،انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ لیگزمیں کھلاڑیوں کی نگرانی کا اپنانظام ہوتاہے،پالیسیوں کے فقدان سے بدعملی کے واقعات کاخدشہ ہے،غیرملکی مفادات کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کااستعمال منظورنہیں،ٹی10لیگ آئی سی سی کی مکمل نگرانی میں ہونی چاہیے، باقاعدہ نظام سے کھلاڑیوں کاتحفظ اورکھیل کاوقارممکن ہے،نئے فارمیٹ ٹی10میں پاکستان کی نمائندگی میرامقصدتھا، پاکستانی کرکٹ کافروغ،ہمارے کرکٹرزکیلئے مواقع دلواناترجیح تھی،بنیادی مقصدپاکستانی کرکٹ اورکھلاڑیوں کے مفادات کاتحفظ تھا،حالات سے لگتاہے ،ٹی10لیگ منفی سمت کی طرف چل پڑی ہے، بغیرنگرانی کی ٹی 10لیگ سے خودکوعلیحدہ کرنابہترسمجھتاہوں۔

متعلقہ عنوان :