سیاحتی مقام ناراں کے مقام پر تین سالہ معصوم بچی دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

بدھ 19 ستمبر 2018 02:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سیاحتی مقام ناراں کے مقام پر تین سالہ معصوم بچی دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی، نعش برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناراں کے رہائشی مقامی شخص نزاکت حسین کی تین سالہ بیٹی نور العین فاطمہ دریائے کنہار میں گرنے سے جاں بحق ہو گئی، معصوم نور العین فاطمہ کی نعش برآمد کر لی گئی۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سیاحتی مقام ناراں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ مقامی افراد نے حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :