جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں06ملزما ن گرفتار

بدھ 19 ستمبر 2018 02:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی06ملزما ن کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پیرودئی پولیس نے ایاز سے 1550گرام چرس ، تھانہ صادق آباد پولیس نے علی سے پسٹل 30بور ، تھانہ ریس کورس پولیس نے عمر سے پسٹل 30بور معہ 02روند ، تھانہ نصیرآباد پولیس نے عبدالجبار سے بندوق 12بور معہ 02روند ، تھانہ مورگاہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرالفت اور ریاست کو گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔